عمران خان کے بعد پاکستان کااگلا وزیر اعظم کون ہوگا ؟ انتہائی مضبوط ترین اُمیدوار کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ سیاست کے میدان میں جو اگلی باری لگنی ہے اس میں وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ مریم نواز اور شہباز شریف سے ہو گا ۔ تفصیلات کےک مطابق سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کیخلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں ، حکومت اس وقت صرف اپوزیشن لیڈراور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ٹارگٹ بنا رہی ہے ۔ آئند عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ ہو گا ۔ مجھے لگتا ہے کہ ن لیگ کےصدرمیاں شہباز شریف نے ڈیوڈ روز کے خلاف کیس کی کافی تیاری کر رکھی ہے کیونکہ برطانیہ میں مقدمے کا پراسیس انتہائی پیچیدہ ہوتا ہے ۔ اگر شہباز شریف وہاں یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئے تواس کا نقصان تحریک انصاف کی حکومت کو اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔ معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ شریف خاندان نے پاکستان کیلئے اگلا وزیراعظم شہباز شریف کو بنانے کا فیصلہ کر لیا اور نواز شرف بھی چاہتے ہیں کہ یہ موقع شہباز شریف کو ضرور دیا جانا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں