0

شادی کے 7 سال بعد سوئنگ کے سلطان نے اہلیہ بارے حیران کن اعلان کردیا ، خبر پڑھ کر آپ دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرام نے ستمبر 2019 میں اپنی متعدد ٹوئٹس کے ذریعے کراچی کے ساحل سمندر پر بکھرے آلودہ فضلے کی نشاندہی کی تھی۔شنیرا اکرام نے ساحل سمندر پر زہر آلود طبی فضلے کے پیش نظر حکومت سے فوری طور پر ساحل سمندر کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔شنیرا اکرام نے ساحل سمندر پر پھیلے طبی فضلے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’وہ گزشتہ چار سال سے روزانہ کلفٹن ساحل پر سیر کرنے آتی ہیں لیکن انہیں آج تک اتنا ڈر نہیں لگا جتنا آج لگ رہا ہے ساتھ ہی انہوں نے لکھا تھا کہ ساحل کو فوری طور پر بند کردینا چاہیے۔انہوں نے لکھا تھا کہ جب تک حکام ساحل سمندر کی صفائی نہیں کرتے اور اسے عوام کے لیے محفوظ قرار نہیں دیتے تب تک ساحل کو بند کردیا جائے کیوں کہ اس کے کھلے رہنے سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں’۔شنیرا اکرام کی متعدد ٹوئٹس کرنے کے بعد صوبائی حکومت حرکت میں آگئی تھی اور حکومت نے فوری طور پر ساحل کو بند کرکے صفائی کا کام شروع کردیا تھا۔چند گھنٹے بعد ہی سندھ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ ساحل سمندر کی صفائی کردی گئی اور وہاں موجود تھوڑے سے طبی فضلے کو ہٹادیا گیا۔اہلیہ کی جانب سے ساحل سمندر پر کچرے کی نشاندہی کیے جانے اور ان کی ٹوئٹ پر وہاں صفائی ہونے کے بعد اب سابق لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے اسی ساحل کا دورہ کیا اور دکھایا کہ وہ اب بلکل صاف اور محفوظ ہے۔وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر ایک مختصر ویڈیو میں ساحل سمندر کا نظارہ کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ وہی جگہ ہے جس کی نشاندہی ان کی اہلیہ نے کی تھی۔وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اس ساحل کی صفائی سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر ہم اجتماعی طور پر کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں تو وہ حل ہو سکتا ہے۔سابق کرکٹر نے ساحل سمندر کی صفائی پر اپنی اہلیہ سمیت سندھ حکومت اور ان تمام افراد کی تعریف کی جنہوں نے اس کے لیے کوششیں کیں۔وسیم اکرم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی اور انہیں ٹوئٹ میں مینشن بھی کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں