عمران خان نے جو کہا کردکھایا ، اب مستحق خواتین کو ہر ماہ کتنا وظیفہ دیاجائیگا، خبر پڑھ کر آپ بھی عمران خان کو دعائیں دینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج احساس کفالت پروگرام کا باقاعدہ آغاز کریں گے، پروگرام کے تحت 70 لاکھ مستحق خواتین کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔احساس کفالت پروگرام میں پہلی بار مستحق خواتین کو بینک اکاؤنٹ اور اے ٹی ایم کی سہولت میسر ہوگی، ملک کے 70 اضلاع میں 10 لاکھ گھرانوں کے اندراج کا عمل شروع ہو گیا، مستحق خواتین بائیو میٹرک کے ذریعے رقم نکال سکیں گی۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر 40 لاکھ خواتین بھی احساس کفالت پروگرام میں شامل ہیں، سرکاری ملازم اور شریک حیات، ٹیکس دہندگان اہل نہیں ہوں گے، گاڑیوں کے مالک، بیرون ملک سفر کرنیوالے بھی کفالت پروگرام کے اہل نہیں ہوں گے، بی آئی ایس پی کی ادائیگیوں کے 10 سالہ پرانے ڈیٹا کو بھی درست کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں