پاک سوزوکی موٹرز گاڑیوں کی قیمتوں بارے دھماکے دار خبر آگئی ، شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک سوزوکی موٹرز کا گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا اعلان، اضافے کے بعد ریٹیل میں سوزوکی کلٹس کی قیمت اٹھارہ لاکھ پینسٹھ ہزارروپے مقرر، اس سے قبل اسکی قیمت اٹھارہ لاکھ پچپن ہزار روپے تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سوزوکی موٹرز نے یہ اعلان کیا ہے کہ سوزوکی کلٹس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے انھوں نے پاکستان میں موجود اپنے ڈیلروں کو ایک نوٹس بھی جاری کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سوزوکی موٹرز اپنے صارفین کی بہتری کے لیے کوشاں ہے اور اس حوالے وہ کوششیں جاری رکھتی ہے۔ اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس کوشش کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان سوزوکی موٹرز نے سوزوکی کلٹس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔اب سوزوکی کلٹس(وی ایکس ایل) کی ریٹیل قیمت اٹھارہ لاکھ پینسٹھ ہزار ہوگی جبکہ سوزوکی کلٹس (اے جی ایس ) کی ریٹیل قمیت انیس لاکھ پچاسی ہزار روپے ہوگی۔اگر سوزکی کلٹس کی بات کی جائے تو سوزوکی نے 22 اپریل 2017 کو پاکستان میں کلٹس کی تیسری جنریشن کا آغاز کیا جسے عالمی سطح پر’ سیلریو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سوزوکی کلٹس 2020 نے کلٹس کے پورے ڈیزائن فریم ورک کو دوبارہ زندہ کیا اور مزید نفیس اور بہترین کلٹس گاڑیاں تیار کی گئیں۔ سوزوکی کلٹس کی کارکی سب سے پہلے ہندوستان میں ‘آٹو ایکسپو 2014’ میں نقاب کشائی کی گئی تھی اور بعد میں اس نے 2014 میں ‘جنیوا موٹر شو’ میں قدم رکھا تھا۔ پاک سوزوکی نے پٹرول سے چلنے والی فیملی کار کی ضرورت اور بڑھتی ہوئی ترقی پر غور کرتے ہوئے کلٹس (1000 سی سی کار) لانچ کی تھی۔ اب اسکے متعلق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اسکی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، تاکہ صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں