0

پاکستانیوں کیلئے صبح صبح دھماکے دارخبر آگئی ، قومی خزانہ ڈالرز سے بھر دیاگیا ، زرمبادلہ ذخائربلند سطح پر پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی خزانہ مزید کروڑوں ڈالرز سے بھر دیا گیا، زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، مرکزی بینک کے ذخائر 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کے اضافے سے 11.91 ارب ڈالرز ہوگئے، کل زرمبادلہ ذخائر 18.36 ارب ڈالر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری، ترسیلات زر اور ایکسپورٹس میں اضافے کے باعث پاکستان کے خزانے میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔قومی خزانہ مزید ڈالرز سے بھر گیا جس کے بعد ملک کے کل اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران اس کے ذخائر میں 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ یوں مرکزی بینک کے ذخائر 11.73 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.91 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ جبکہ مجموعی ملکی ذخائر 18.27 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18.36 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔جہاں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے وہیں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے، یوں کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.44 ارب ڈالرز ہوگئے۔پاکستان میں زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی بھی ہو رہی ہے۔ جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوگیا۔ا یکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.90 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 154.80 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو اس سے پاکستانی روپے کی قدر میں بھی مزید اضافہ ہوگا، اور یوں ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی کمی آئے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں