0

چین میں کرونا وائرس پر قابو پانے کا انوکھا حل تلاش پولیس متاثرین کے گھر آئی اور کیا سلوک کیا؟ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چینی حکام کی جانب سے ایک ایسے خاندان کو ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیاہے جو کہ کرونا وائرس کے متاثرین ہیں۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ گھر کے باہر رکاوٹ لگا کر ان کو گھر میں بند کر دیا گیا ہے تا کہ وہ مزید لوگوں سے نہ ملیں اور یہ وائرس مزید نہ پھیلے۔ متاثرہ گھر کے باہر ایک وارننگ اسٹیکربھی لگایا ہے تا کہ لوگ اس گھر سے دور رہیں۔واضح رہے کہ ایسی خبریں پہلے بھی منظر عام پر آ چکی ہیں جس میں بتایا جا رہا ہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے وائرس نے لوگوں کا گھروں سے نکلنا نا ممکن بنا دیا ہے۔اگر کوئی باہر آنا بھی چاہتا ہے تو اسے حکام کی جانب سے گھر میں بند کر دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں