کیا وزیراعظم کی تنخواہ میں تین گنا اضافہ کر دیا گیا ؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کچھ دونوں سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ حکومت نے صدر اور وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ کر لیاہے تاہم اس پر اب ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بیان جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان حکومت کے اخراجات کم کرنے کیلئے مہم چلا رہے ہیں ، صدر اور وزیراعظم کیلئے ایک رہائشگاہ کو کیمپ آفس کا درجہ دیا جا سکے گا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کیمپ آفسز میں ہونے والے اخراجات کی ایک حد مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ یہ بھی کہا کہ کوشش کی جائے کہ یہ اخراجات کم سے کم ہوں ۔یاد رہے کہ چند دنوں سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ وزیراعظم کی تنخواہ میں تین گنا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے تاہم اب اس پر ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بیان جاری کر دیا گیاہے اور ایسی تمام خبروں کی تردید کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں