0

تیل سستا۔۔۔ جبکہ سونا مزید مہنگا ہو گیا، ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت نے عوام کے ہوش اڑا دیے

لاہور (ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی جبکہ سونے کی قدر میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قدر میں 50 سینٹکمی ہوئی ہے جس کے بعد تیل فی بیرل 53.83 ڈالر کا ہو گیاہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالر اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد سونا فی اونس 1579.40 ڈالر ہو گیاہے ۔پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 898 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم اس میں کچھ ہی دیر بعد کمی ہونا شروع ہو گئی ۔ 100 انڈیکس اس وقت 339 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 559 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں