0

اس قسم کے لوگ مجھے فالو نہ کریں ۔۔۔37 سالہ اداکارہ ثروت گیلانی کے بیان نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہ ثروث گیلانی نے اپنے شوہر کے ساتھ اظہار محبت کے چند مناظر شیئر کیے جس پر صارفین کی طرف سے تنقیدی نشتر چل گئے، تنقید پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ نفرت کرتے ہیں وہ مجھے فالو نہ کریں۔سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستانی اداکارہ نے اپنے ناقدین کو یہ جواب دینے کے لیے انسٹاگرام کا انتخاب کیا اور لگی لپٹی رکھے بغیر سب کو سنا ڈالیں۔اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی تنگ نہیں کر سکتا کیوں کہ میں آپ کی سوچ سے بھی زیادہ بولڈ ہوں۔ بڑے ہو جائیں اور اپنی زندگی جئیں۔مختلف لوگوں کے رویوں کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ دوسروں کی محنت سے حاصل کردہ کامیابیوں پر جلنا چھوڑ دیں۔ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ آپ کا نکتہ نظر اس شخص کے لیے غیر اہم ہے جس نے لمبے عرصے تک دنیا کا سامنا کیا ہو اور اب بھی موجود ہو، آپ اپنے تصور میں بھی مجھے نیچا نہیں دکھا سکتے۔غصے بھری گفتگو ختم کرتے ہوئے ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم سیلیبریٹیز اگر جواب نہیں دیتیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ تنگ کرنے والوں کو کچھ بھی کہنے کا اختیار ہے، یہ وقت ہے کہ پیار سے سہی لیکن شٹ اپ کال دی جائے۔ثروت گیلانی اپنے شوہر ڈاکٹر فہد مرزا کے ساتھ تفریح کے لیے بیرون ملک دورے پر ہیں جہاں دونوں نے اپنی مختلف سرگرمیوں کی تصاویر اور مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کی تھیں۔ فہد مرزا نے اپنے دورہ روم کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی اہلیہ کا بوسہ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر پبلک ہوئی تو دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر بھی شیئر کی جاتی رہی جہاں تنقید کرنے والوں کا کہنا تھا کہ دونوں کو خیال کرنا چاہیے کہ وہ مسلمان اور پاکستانی ہیں۔2014 میں شادی کے بھن میں بندھنے والے 34 سالہ اداکار، ماڈل اور پلاسٹک سرجن فہد مرزا کی یہ پہلی جب کہ 37 سالہ ثروت گیلانی کی دوسری شادی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں