0

آسٹریلیا کا مشہور کرکٹر انڈر 19 ورلڈ کپ سےباہر،وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک)آسٹریلیاکی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ اوپننگ بلے باز جیک فریزر میک گورک انڈر 19 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ جیک فریزر میک گورک کو کچھ دن قبل ایک بندر کے نوچنے کے بعد جنوبی افریقہ میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ہے۔یہ واقعہ گذشتہ ہفتے کمبرلے میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیائی ٹیم کی فتح کے بعد پیش آیا تھا۔اگرچہ وہ بھارت کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلنے میں کامیاب رہے تاہم طبی عملے اور اہل خانہ کی مشاورت سے انہیں علاج کے لئے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے منیجر الیکس کاؤنٹوریس نے بتایا کہ ہم یہ بات یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جیک کو کسی بھی قسم کی طبی پریشانی کا سامنا نہ ہو اور ہمیں امید ہے کہ جیک علاج مکمل ہونے کے فورا بعد ہی سلیکشن کے لئے دستیاب ہو گا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 97 گیندوں پر 84 رنز سے اپنے ٹورنامنٹ کی شروعات کرنے والے فریزر میک گورک نے اعتراف کیا کہ یہ واقعہ ان کی اپنی غلطی سے ہوا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ علاج مکمل کرانے کے بعد وہ جلد ہی کھیل کے میدان میں واپس آجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں