0

بھارت میں خوفناک حادثہ 26 افراد جاں بحق ، افراتفری مچ گئی ، ہر طرف چیخ وپکار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مغربی بھارت میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک سات سالہ بچی بھی شامل ہے۔ممبئی سے لگ بھگ ڈھائی سو کلومیٹر کی دوری پر واقع ناشک ڈسٹرکٹ میں یہ حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات اس وقت پیش آیا جب ایک بس ایک رکشہ سے ٹکراگئی۔26 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 32 زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ بھارت کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ لوگ مارے جاتے ہیں۔ وہاں سالانہ ڈیڑھ لاکھ ہلاکتیں ایسے ہی حادثات میں ہوتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں