0

ایک گھنٹے میں5سعودی جوڑوں میں طلاق،خوفناک شرح کی وجہ جا ن کر آپ دنگ رہ جائینگے

مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ ہورہا ہے، اور ایک گھنٹے میں اوسطا 5 گھر ٹوٹ رہے ہیں ۔ سعودی گزٹ کے مطابق اس خوفناک شرح کی وجہ آپس میں بات چیت کی کمی ہے۔سعودی عرب کے نیشنل ڈائیلا گ سنٹر کے سروے کے مطابق طلاق یافتہ 85.4فیصد جوڑے صرف بات چیت میں کمی کی وجہ سے اپنے گھر نہیں بچائے۔نوجوان جوڑے اپنے گھر بچانے یا شادی شدہ زندگی کو جاری رکھنے کیلئے آپس میں بھی مذاکرات نہیں کرتے۔سروے کے مطابق کل شادیوں میں سے 54.1فیصد شادیاں لڑکے یا لڑکی کی خواہش کے برعکس ہوتی ہیں۔اور ایسی شادیاں کرنے والوں کی اکثریت اپنی زندگیوں میں سسرالیوں کی مداخلت کی وجہ سے تنگ آجاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق مدینہ میں روزانہ ایک سو انتیس طلاقیں ہوتی ہیں یعنی ہر ایک گھنٹے میںپانچ طلاقیں۔طلاق کی وجوہات میں شراب اور نشے کی لت۔ سسرالیوں کی مداخلت شامل ہیں اور اس سب کا خمیازہ ان کے بچوں کو بھگتنا پڑتا ہے،سروے میں شادیوں سے متعلق مسائل بتانے کے ساتھ حکومت سے درخواست بھی کی گئی ہے کہ ایسے سنٹرز بنائے جائیں جو لوگوں کی شادیوں کو کامیاب کرنے میں مدد دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں