انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔!!! پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر انتقال کر گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر محمد مناف 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جس کے باعث کرکٹ حلقے سوگ میں مبتلا ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر محمد مناف کا انتقال گزشتہ روز 84 سال کی عمر میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ہوا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق فاسٹ باؤلر کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔محمد مناف نے 1959ءسے 1962ءتک پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور 4 ٹیسٹ میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں