0

ریما کورونا وائرس کے پھیلاؤسے پریشان،احتیاط کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہ ریما نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چین سے آنیوالے لوگوں کی سخت نگرانی کی جائے اوروائرس کو پھیلنے سے ر وکنے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ریما نےنجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی کورونا سے متاثرہ افراد کی تصدیق ہوگئی ہے، جو چینی باشندے حال ہی میں پاکستان آئے ہیں، ان کا فوراطبی معائنہ کرایا جائے، ہمیں اپنی خود احتیاط کرنی چاہیے ،لاپرواہی سے حالات بہت بگڑ سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں