0

کیا اداکارہ نور نے سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کرلی؟ سارے خدشات دور ، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ نور نے اپنے سابق شوہر عون چوہدری سے پانچویں شادی کرلی ہے۔اداکارہ نور نے چند روز قبل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے سابق شوہر عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا’’ہیرو‘‘قرار دیا تھا۔ نور بخاری نے اس کیپشن کے علاوہ اور کچھ نہیں لکھا تھا۔ تاہم یہ تصویر شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔اس کے علاوہ نور بخاری کی بہن فاریہ بخاری نے عون چوہدری کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا خدا بری نظر سے بچائے۔ فاریہ کے اس تبصرے کے بعد بھی نور اور عون چوہدری کی شادی کی خبروں کو تقویت مل رہی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ نور نے پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے کی تھی لیکن 2 سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی، بعد ازاں نور بخاری نے 2010 میں فاروق مینگل سے شادی کی تھی۔نور نے 2012 میں عون چوہدری سے تیسری شادی کی تھی اور ان سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن یہ شادی بھی صرف چند ماہ تک ہی رہی۔ بعد ازاں نور نے چوتھی شادی 2015 میں ولی حامد خان سے کی تھی تاہم 2017 میں نور نےان سے خلع لے لی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں