ہمایوں سعید نے ماہرہ خان کی بڑی خواہش پوری کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)میرے پاس تم ہو میں دانش کا کردار ادا کرنے والے نامور پاکستانی فنکار ہمایوں سعید نے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ کی بڑی خواہش پوری کردی۔ایک روز قبل ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ہمایوں آپ کا دل آپ کے چہرے اور کام میں نظر آتا ہے‘۔ ہمایوں سعید نے ماہرہ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’بہت بہت شکریہ سپر اسٹار، میں کچھ نہیں بس میرے والدین اور پیار کرنے والوں کی دعا ہے، عزت اور شہرت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہمیشہ خوش رہو۔‘ماہرہ خان نے ہنسنے والا ایموجی بنا کر بھیجا اور لکھا کہ ’’سپر اسٹار نہیں گڈی زیادہ اچھا ہے۔‘اداکارہ کے اس جواب پر ہمایوں سعید نے ماہرہ خان کی خواہش پوری کی اور لکھا کہ ’ماشاء اللہ! گڈی اب سپر اسٹار ہے، سپراسٹار گڈی‘۔ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے گڈی کہنے پر دل کا ایموجی بنا کر بھیجا اور اُسی کے ذریعے اُن کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں