ہر دلعزیز بھارتی اداکار نے شادی کی پیشکش کی تھی ، میرا نے بالآخر بڑے راز سے پردہ چا ک کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لالی ووڈ سٹار میرا نے دعوی کیا ہے کہ بالی ود کے مشہور اداکار عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی تھی ،مجھے بہادر لوگ بہت پسند ہیں ، لالی وڈ میں میرے دوست اور دشمن دونوںہیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ جن میں ٹیلنٹ نہیں ہوتا ان میں خوف ہوتا ہے، میں بے خوف ہوں کیونکہ مجھ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور اسی کی بدولت میں اپنے لیے پیسے بھی کما سکتی ہوں۔اپنی آئیڈیل شخصیت کے حوالے سے لالی ووڈ سٹار نے کہا کہ ایسا شخص جو میرے سامنے سگریٹ اور شراب کا استعمال نہ کرے اور میرا خیال رکھے میرا آئیڈیل ہے، مجھے بچے بھی بہت پسند ہیں۔فیصلہ سازی کے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں سوچ سمجھ کر فیصلے نہیں کرتی، جو دل میں آتا ہے کر دیتی ہوں اسی وجہ سے کئی بار مشکلات کا شکار بھی ہو جاتی ہوں،میرا نے کہا کہ میرا دل ہر روز ٹوٹتا ہے، انہوں نے یہ انکشاف بھی کیاکہ مہیش بھٹ نے اشمیت پٹیل سے شادی کی پیشکش کی تھی لیکن وہ ہندو ہیں اس لیے میں نے منع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں