چین میں عام تعطیلات کااعلان کر دیا گیا ۔۔۔۔۔۔ وجہ جان کر حکومت کو داد دئیے بغیر رہا نہیں جائے گی

بیجنگ(نیوز ڈیسک )چین نے کورونا وائرس کے پیش نظر نئے قمری سال کی تعطیلات 2 فروری تک توسیع کر دی ہے ۔ کورونا وائرس سے چین میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 80 کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔چینی حکام کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں اور اسی سلسلے میں نئے قمری سال کی تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تعطیلات 30 جنوری کو ختم ہونا تھی تاہم اب یہ 2 فروری تک برقرار رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں