0

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بعد ہنی مون کے لیے کہاں جائیں گے؟ بالی ووڈ انڈسٹری کے اس جوڑے نے مداحوں کو بڑا جھٹکا دے دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بہت جلد شادی کرنے جارہے ہیں اور انہوں نے اس کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ رنبیر اور عالیہ رواں برس شادی کریں گے یا نہیں لیکن انہوں نے تیاریاں ضرور شروع کردی ہیں۔ انہوں نے ہنی مون کے مقام کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے ، اس مقصد کیلئے جزائر بہاماس، فن لینڈ اور سوئٹزر لینڈ میں سے کسی ایک جگہ کو منتخب کیا جاسکتا ہے۔رنبیر کپور کی شادی کے حوالے سے ان کے والدین انتہائی پرجوش ہیں اور انہوں نے ’کرشنا راج‘ کے نام سے ایک عمارت بھی تعمیر کرادی ہے، رشی کپور اور نیتو سنگھ کی خواہش ہے کہ ان کے بیٹے کی شادی کی تمام رسومات نئے گھر میں انجام پائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں