وہ کتاجس نے اپنی مالکن کو جان لیوا وائرس ” کرونا “ کا شکار ہونے سے بچا لیا لیکن کس طرح ؟ حیران کن خبر آ گئی

تائی پے (نیوز ڈیسک )اکثر کہا جا تا ہے کہ پالتو جانور کتے کی چھٹی حس بہت تیز ہو تی ہے جس کے باعث وہ پیشگی خطرات کو پہلے سے ہی جانچ لیتا ہے تاہم اس کا مظاہ اکثر سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں دیکھنے کو ملتا ہے جب پالتو کتا اپنے مالک کی جان بچاتا ہے تاہم ایسی ہی صورتحال اس وقت بھی دیکھنے میں آئی جب تائیوان کی خاتون کی جان اس کے کتے نے پاسپورٹ پھاڑ کر بچا لی بہرحال اب یہ واضح نہیں کہ کتے نے شرارت کی تھی یا پھر اسی آفت محسوس ہو گئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق چین میںتیزی کے ساتھ جان لیو ا وائرس ” کرونا وائرس “ پھیل رہاہے جس کی روک تھام کیلئے چینی حکومت نے پورے شہر کو ہی لاک ڈاؤن کر دیاہے اور اس کی ویکسینیشن بنانے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں ، اس وائرس کی ایک وجہ کتے اور بلیوں کے گوشت کھائے جانے کی وجہ بھی قرار دیا جارہاہے ۔تائیوان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنے پاسپورٹ کی تصاویر شیئر کیں جسے اس کے پالتو کتے نے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا ، خاتون نے اس کے ساتھ پیغام میں ” اپنے کتے کا شکریہ ادا کیا کہ کتے نے اسے چین کے اس شہر میں جانے سے روک دیا جہاں اس وقت کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہاہے ۔“13 جنوری کو خاتون نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” جب میں کمرے میں داخل ہوئی تو آگے سے یہ سین دیکھنے کو ملا “ ۔ پاسپورٹ پھٹ جانے کے باعث خاتون اپنے چین کے صوبے ” ہوبے “ کے دورے کیلئے ٹکٹ بک نہیں کروا پائیں اور انہیں دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ جنوری کے وسط سے ہی وائرس کے پیش نظر ووہان کو لاک ڈاؤن کر دیا گیاہے ۔خاتون کو جب جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں علم ہوا تو اس کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا اور اس نے پھر اپنے کتے کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ خاتون پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” دوستو آپ کو یہ پاسپورٹ کی تصویر یاد ہے ؟ یہ بچہ میری جان بچانے کی کوشش کر رہا تھا “۔خاتون کا کہناتھا کہ چونکہ میرا پاسپورٹ پھٹ گیا تھا اس لیے میں نہیں جا سکی اور جہاں میں نے جانا تھا وائرس تیزی کے ساتھ اس شہر کا بھی رخ کر چکا تھا ، میری جان بچانے کیلئے شکریہ ،میں بہت خوش قسمت ہوں کہ تم میری زندگی میں آئے ۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں