0

سابق وزیر خزانہ کے گھر کی نیلامی !! اسلام آباد ہائی کورٹ سے اسحاق ڈار کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورت کے بینچ نے نیب کی تحویل میں لیا گیا گھر نیلام کرنے سےمتعلق احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گلبرگ لاہور کا گھر 14 فروری1989 کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے طور پر اپنی اہلیہ کو دیا،نیب نے گھر منجمد کرتے ہوئے نیلامی کے لئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دے دیا، احتساب عدالت نے تبسم اسحاق کی نیب کے اقدام کے خلاف درخواست 7نومبر 2019 کو خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 7نومبر 2019 کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے نیب سے 13فروری تک جواب طلب کر لیا۔ دوسری جانب لاہور میں اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کا عمل روک دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔ دوسری جانب عدالتی فیصلے سے قبل لاہور میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لیے ٹیم پہنچی تھی، اس موقع پر اسحاق ڈار کی فیملی کے وکلا بھی موقع پر موجود تھے۔ وکلا اور نیلامی کے لیے موجود ٹیم میں بحث مباحثہ ہوا اور انتظامیہ کی جانب سے وکلا کو دستاویز وصول کرنے کی درخواست کی گئی جس سے وکلا نے انکار کردیا۔ انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے گھر ہجویری ہاؤس پر نیلامی کا بینر لگادیا گیا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے بتایا کہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کا عمل روک دیا گیا ہے، آج کوئی بھی بولی دینے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں