0

سپریم کورٹ میں ریلویز خسارہ کیس: چیف جسٹس پاکستان کا شیخ رشید پر اظہار برہمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے ریلویز خسارہ کیس میں شیخ رشید پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیر صاحب بتائیں کیا کر رہے ہیں، آپ کا کچا چھٹا ہمارے سامنے ہیں، 90 لوگ مر گئے آپ نے کیا کیا، آپ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔سماعت کے دوران شیخ رشید نے عدالت سے وزارت منصوبہ بندی کی شکایت کر دی اور کہا وزارت منصوبہ بندی بار بار چکر لگانے کے باوجود تعاون نہیں کر رہی۔ عدالت عظمیٰ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس گلزارا حمد نے کہا کیماڑی سے پشاور تک پوری ریلوے میں لوٹ مار مچی ہوئی ہے، آپ کی مرضی سے ریلویز کی زمینوں پر قبضہ ہوا، آپ کی وزارت میں غیر قاننی بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے، آپ کی انتظامیہ سے ریلوے نہیں چلے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں