صوبائی دارالحکومت میں المناک واقعے نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 8 افراد جاں بحق ،افراتفری مچ گئی ، ہر طرف چیخ وپکار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے فیروزوالا میں کالا خطائی روڈ پر نجی فیکٹری میں سلنڈر دھماکا ہوا جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، 8 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔پیر اور منگل کی درمیانی شب سلنڈر دھماکے کے بعد سپرے اور پرفیوم کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا، دھماکے سے فیکٹری زمین بوس ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے مزدوروں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں، فیکٹری سے ملحقہ گھروں کو خالی کرا لیا گیا۔ ایک ملحقہ مکان کی چھت بھی گر گئی۔ ادھر لاہور میں پیر مکی دربار کے قریب گھر میں آتشزدگی سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں