جاتی سردی کو بریک لگ گئی ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی ،اسلام آباد میں بارش ، شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے ۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوامیں سردی کاراج برقرار ہے،کالام میں درجہ حرارت منفی 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔محکمہ موسمیات کےمطابق مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی4،دیرمیں منفی3،چترال میں منفی1اور پشاورمیں 2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی آئی خان،بنوں،وزیرستان،ٹانک،لکی مروت ،کرک،کوہاٹ،ہنگو،کرم،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور ہری پورمیں بھی کئی مقامات پربارش کا امکان ہے۔ چترال،دیر،مالاکنڈ،سوات،کالام میں پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے،جس سے سردی کی شدت میں اضافےکاامکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں