نور بخاری کس اعلیٰ حکومتی شخصیت سے پانچویں شادی کرنے جا رہی ہیں؟ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء کی تصدیق

لاہور (نیوز ڈیسک) اداکارہ نور بخاری شوبز سے علیحدگی اختیار کرچکی ہیں اور گزشتہ دنوں بھی ان کی پانچویں شادی کی افواہیں زیرگردش رہیں لیکن اب تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ نور بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور نور کے سابق شوہر عون چودھری سے دوبارہ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر لکھا کہ “تم آگئے ہو نور آگیا ہے… نور بہن نے عون بھاٹی سے بیٹی کی خاطر دوبارہ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے, عظیم عورت, قدر مزید بڑھ گئی اور عون بھائی کو تو جانتے ہی ہوں گے آپ!!”عامر لیاقت حسین نے اپنی اس ٹوئیٹ کیساتھ نور اور عون چودھری کی ایک تصویر بھی شیئرکی ۔یاد رہے کہ چند روز قبل نو ر نے بھی عون چودھری کی تصویر شیئر کی تھی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ ” میرا ہیرو”عامر لیاقت کی ٹوئیٹ پر محمد اسلام خان نے لکھا کہ “بہت ہی بہترین اقدام یہ ہوتی ہے ماں جو اپنی بچوں کی خاطر کیا کچھ نہیں کرتی، نور نے مثالوں میں روح ڈال کر رشتے کو دوبارہ زندہ کیا اور یہ پیغام دیا سب کو کہ رشتوں کی قدر کریں اور کبھی توڑنے نہ دیں اور اگر ہوجائے تو پھر بھی آپشن ہوتا ہے واپسی کا اور اپنےرشتے کو نئے سرے سے شروع کرنے کا”ایک اور صارف نے لکھا کہ “عامر بھائی نُور کی اس شادی کا دوبارہ فیصلہ بہت اچھا اقدام ہے کیونکہ ایک باپ اپنی بیٹی کی جوعزت سمجھ سکتا ہے وہ دوسرا باپ نہیں سمجھ سکتا کبھی …”نور کی طرف سے عون کو ہیرو قرار دیئے جانے پر بھی ان کے مداحوں نے تبصرے کیے اور ایک صارف نے دونوں کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ دونوں پر ہمیشہ رحم کریں۔حنا رضوی نے لکھا کہ اللہ ہمیشہ میری بہن کو خوش رکھے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نور بخاری کی پانچویں شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جن کی نور کی جانب سے تردید بھی کی گئی تھی۔دو سال قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ان کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔37 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی، عون سے ان کی بیٹی فاطمہ بھی ہے۔ولی حامد خان سے 2015 میں نور بخاری نے چوتھی شادی شادی کی۔ گھریلو تنازعات کے باعث شادی زیادہ عرصہ نہ چل پائی اور ستمبر 2017 میں نور بخاری نے عدالت کے ذریعے ولی حامد خان سے خلع لے لی۔عون چوہدری تحریک انصاف کے رہنما ہیں، عمران خان سے ان کی دیرینہ قربت اور وفاداری ہے۔عون چوہدری وزیر اعظم کے اس قریبی حلقے کا حصہ تھے جو جنوری 2018 میں ان کی تیسری شادی کا راز داں تھا۔اگست 2018 میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد عون چوہدری اس مختصر وفد کا بھی حصہ تھے جو نومنتخب وزیر اعظم کے ساتھ عمرہ کرنے سعودی عرب گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں