تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ لیکن ٹکٹیں خریدنے والوں کا کیا ہو گا؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد ٹکٹیں واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔نجی خبر رساں ادارے دنیا نیوز کے مطابق پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ بارش کی نذر ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ کی ٹکٹیں خریدنے والے افراد اپنی رقم واپس لے سکیں گے تاہم اس حوالے سے طریقہ کار کا اعلان بعد میں کیا جائے گا البتہ شائقین کیلئے خوشخبری ہے کہ ان کی رقم واپس مل جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول تھا جو بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم یہ سیریز 0-2 کیساتھ وائٹ واش کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے میں بھی کامیاب ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں