0

اہم اسلامی ملک کا مسافر طیارہ گر کر تباہ۔۔۔!!! طیارے میں سوار 110 مسافروں کے حوالے افسوسناک اطلاعات

لاہور( نیوز ڈیسک) افغان ائیر لائن آریانا ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، طیارہ صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہوا، طیارے میں 110 مسافر سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ افغان ائیرلائن کا مسافر طیارہ افغانستان کے صوبے میں گر کر تباہ ہوگیا ہوگیا،طیارے میں 110 مسافر سوار تھے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارے میں سوار تمام مسافروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا کے معروف ترین کھلاڑی سمیت کئی افراد جان کی بازی ہار گئے ۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں مشہور باسکٹ بال پلیئر کوبے براینٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رات گئے امریکی میڈیا کے مطابق نجی ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز آگ لگ گئی،جس کے بعد وہ حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں لیجنڈ باسکٹ بال پلیئر کوبے براینٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔کوبے براینٹ کا اس سال کے آغاز تک سب سے زیادہ پوائنٹس کا ورلڈ ریکارڈ رہا۔ امریکی قومی باسکٹ بال اسٹار کوبے برائنٹ نو سالہ بیٹی سمیت 9 افراد ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بارک اوباما بھی افسردہ ہو گئے۔ دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات آنے لگے، جرمنی میں شیڈول ایوارڈ شو میں آئے معروف سنگرز نے خراج عقیدت پیش کیا، مایہ ناز کھلاڑی نیمار نے گول آنجہانی کھلاڑی کے نام کر دیا۔ لاس اینجلس کی فضاؤں میں پرواز کرتا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، اس بدقسمت ہیلی کاپٹر میں سابق این بی اے سٹار کوبی برائنٹ، ان کی تیرہ سالہ بیٹی سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے۔ خوفناک حادثے اور ہلاکتوں کی خبر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق سربراہ بارک اوباما سمیت دنیا کو غمزدہ کر دیا، ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی طرف سے تعزیتی پیغامات آنے لگے۔ جرمنی میں سجے ایوارڈ شو کے شریک نامور سنگرز بھی افسردہ نظر آئے، برازیلی فٹبالر نیمار نے گول کے بعد اپنے ہاتھ سے آنجہانی کوبی برائنٹ کی شرٹ کا چوبیس نمبر بنا کر لیجنڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں