0

کوبی برائنٹ کون تھا جس کی موت پر امریکہ سوگوار ہے،پائلٹ سمیت کتنے افراد ہلا ک ہوئے ،جانئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)باسکٹ بال کے لیجنڈ امریکی کھلاڑی کوبی برائنٹ اور ان کی 13 سالہ بیٹی سمیت نو افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں، حادثہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پیش آیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 41 سالہ ریٹائرڈ باسکٹ بال کھلاڑی نجی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جس میں ہنگامی لینڈنگ سے قبل آگ لگ گئی تھی۔اے ایف پی نے لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ایلکس ویلینووا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کو ہونے والے حادثے میں پائلٹ سمیت نو افراد ہلاک ہوئے۔ایلکس ویلینوواکے مطابق ہیلی کاپٹر میں کل نو ہی افراد سوار تھے اور حادثے میں کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔حکام کے مطابق حادثہ لاس اینجلس کے نواحی علاقے کیلابساس میں دھند کے موسم میں پیش آیا۔کوبی برائنٹ کی ہلاکت کی خبر کو عالمی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا اور یہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ لوگ ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے انہیں یاد کر رہے ہیں۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اہم شخصیات نے کوبی برائنٹ کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کوبے برائنٹ کی موت کو افسوس ناک خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’کوبی برائنٹ کا شمار باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ ان کی بیٹی کی موت نے اس واقعے کو مزید المناک بنا دیا ہے۔باسکٹ بال کھلاڑی ریمنڈ ریموس نے لکھا کہ ‘کوبے برائنٹ نے آخری ٹویٹ باسکٹ بال ٹیم لاس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں