0

ہسپتال سے کامیڈین امان اللہ بارے اچانک بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تھیٹر کے نامور اداکار امان اللہ کو آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تاہم ان کو مزید ایک ماہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رہنا پڑے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امان اللہ گردوں اور پھیپھڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور گزشتہ دو ماہ سے لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اب ان کی حالت کچھ بہتر ہے۔ اہل خانہ نے پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ امان اللہ مختلف نجی ٹی وی چینلز کے مزاحیہ پروگرامز میں شریک ہوتے ہیں اور سٹیج ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں