گرج چمک اور تیز ہوائوں کیساتھ بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ناقابل یقین خوشخبری سنادی ، شہریوں کےنام بھی جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوامیں سردی کاراج برقرار ہے،کالام میں درجہ حرارت منفی 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔محکمہ موسمیات کےمطابق مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی4،دیرمیں منفی3،چترال میں منفی1اور پشاورمیں 2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ڈی آئی خان،بنوں،وزیرستان،ٹانک،لکی مروت ،کرک،کوہاٹ،ہنگو،کرم،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور ہری پورمیں بھی کئی مقامات پربارش کا امکان ہے۔ چترال،دیر،مالاکنڈ،سوات،کالام میں پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے،جس سے سردی کی شدت میں اضافےکاامکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں