اسلام آباد(نیوزڈیسک) فیصل آباد امین پور بنگلہ انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔فیصل آباد نڑوالا روڈ پر امین پور بنگلہ انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی، کار میں سوار خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، 2 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹکر مارنے والی نامعلوم گاڑی موقع سے فرار ہوگئی
