نامور اداکارہ کی کراچی میں تقریب کے دوران کی گئی پرفارمنس کی تصویر وائرل اور۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ’ہم‘ کی جانب سے سالانہ منعقد کیے جانے والے ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ کی چوتھی سالانہ تقریب کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہوئی۔ایوارڈ تقریب کی میزبانی اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ اور عثمان مختار نے کی جب کہ تقریب میں عروہ حسین، سارا لورین اور زارا نور عباس سمیت دیگر اداکاراؤں نے جلوے بکھیرے۔تقریب میں گلوکار ابرار الحق سمیت دیگر اداکاروں و گلوکاروں نے بھی پرفارمنس کی اور مجموعی طور پر تقریب میں 21 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔’ہم اسٹائل‘ کے بڑے ایوارڈز یعنی بہترین فلمی اداکار اور بہترین فلمی اداکارہ کے ایوارڈز احد رضا میر اور اداکارہ ماہرہ خان لے اڑیں۔ اسی طرح بہترین خاتون ماڈل کا ایوارڈ زارا عابد اور بہترین مرد ماڈل کا ایوارڈ ایمل خان کو ملا۔بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ سونیا حسین جب کہ بہترین ٹی وی اداکار کا ایوارڈ میکال ذوالفقار کو دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں