پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان آخر ی ٹی 20میچ کب اور کہاں کھیلا جائیگا ؟ شائقین کیلئے کھیل کےمیدان سے دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج ( پیر) کے روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔پاکستان کی ٹیم بنگال ٹائیگر کو 2-0سے شکست دے کر پہلے ہی سیریز جیت چکی ہے تاہم گرین شرٹس کو پاکستان کو ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بر قرار رکھنے کیلئے تیسرا میچ بھی جیتنا ہوگا ۔پاکستان اس وقت ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی عالمی رینکنگ نویں ہے۔اگر بنگلہ دیش نے پاکستان سے تیسرا میچ جیت لیا تو پاکستان اپنی پہلی پوزیشن سے محروم ہو جائے گا اور اس کی جگہ آسٹریلیا ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لے گا۔ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان 270 پوائنٹس کے سر فہرست ہے جبکہ ،دوسرے نمبر کی آسٹریلیا کی ٹیم صرف ایک پوائنٹ کی دوری پرہے ۔انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں، بنگلہ دیش نوویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کو موقع دیا جاسکتا ہے، تاکہ وہ اپنی کارکردگی دکھا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں