عمران خان نے جو کہا کر دکھایا ، حکومت کا 70 لاکھ خواتین کوموبائل ، بینک اکائونٹ فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے 70 لاکھ خواتین کو موبائل فون اور بینک اکاؤنٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے کہا کہ دیہاتی خواتین کوموبائل فون سے آگہی فراہم کی جائےگی، ٹیلی کام ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے سستے اسمارٹ فونز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے حکومت نے نیا پروگرام احساس شروع کیا ہے۔وزیراعظم کفالت پروگرام کا افتتاح جلد کریں گے۔ ثانیہ نشتر نے کہا کہ کفالت پروگرام کے تحت 70 لاکھ خواتین کو موبائل فون فراہم کریں اور بینک اکاؤنٹ بھی فراہم کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتی خواتین کوموبائل فون سے آگہی فراہم کی جائےگی۔ ٹیلی کام ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے سستے اسمارٹ فونز کی ضرورت ہے۔مزید برآں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور غربت مٹاؤ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ ملک میں موجود پرائیویٹ سیکٹر اور کاروباری اداروں سے وابستہ مخیر حضرات حکومت کے احساس پروگرام کے لئے بڑھ چڑھ کرعطیات دینا چاہتے ہیں لیکن ان کا اس حوالے سے یہی مشورہ ہوتا ہے کہ اگلے تین ماہ کا انتظار کر لیا جائے تاکہ حکومت ایک ایسا نظام وجود میں لا سکے جس کی بدولت ان پیسوں کے استعمال کے حوالے سے ایک مکمل شفاف اور صاف طریقہ کار موجود ہو۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے ایک جامع پالیسی مرتب کی جا رہی ہے جس کے تحت کاروباری اداروں کو فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک ترغیبات پر مبنی پیکج ان کی حوصلہ افزائی کیلئے فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے 130 مختلف اجزا ہیں تاکہ ملک میں موجود پسماندہ اور غیر مراعات یافتہ طبقات کے مختلف گروہوں کی ریاست کی جانب سے بھرپور مدد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ احساس پروگرام کی مختلف جزئیات کے لیے متعلقہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ بھرپور شرکت داری کا نظام قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو یہ مکمل احساس ہے کہ تنہا ریاست ملک کے پسماندہ اور غیر مراعات یافتہ طبقات کی مدد نہیں کر سکتی اور اس مقصد کے لیے اسے پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون کی اشد ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں