مراد سعید کاپاکستان پوسٹ میں روزگار کیلئے انقلابی اقدام ، خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے وزیراعظم کے وعدے کی تکمیل کیلئے پاکستان پوسٹ میں انقلابی اقدام اٹھا لیا ہے، پاکستان پوسٹ نے ملک بھر میں بیروزگاری کے خاتمے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی، جس کے تحت دو لاکھ افراد کو روزگار دینے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ نے آئندہ 3 برسوں میں 2 لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔اس منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا باضابطہ آغاز فروری میں کیا جائے گا۔ پروگرام سے 3 سال میں 2 لاکھ لوگوں کو براہ راست روزگار ملے گا۔ منصوبے کے تحت ملک بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار فرنچائز پوسٹ آفسسز بنائے جائیں گے۔ ہر فرنچائز پوسٹ آفسسز میں پوسٹل کے تمام سہولیات دستیاب ہوں گی، ان فرنچائز پوسٹ آفسسز میں بلوں کی ادائیگی، پارسل کی ترسیل، ڈومیسٹک اور فارن ریمیٹنسز، پوسٹل اسٹیشنری، ای کامرس اور موبائل ٹاپ اپ کے ساتھ یوٹیلٹی اسٹورز اور سی ایس ڈی کی سہولت بھی ہوگی۔پروگرام کے لیے ماحول دوست الیکٹرانک اسکوٹیز اور رکشے بھی فراہم کئے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی کے تحت لوگوں کو ہوم ڈیلیوری کی سروس مہیا کی جائے گی۔ گھر میں بیٹھے بٹھائے ضرورت کی اشیا آپکے گھر کی دہلیز پہ مہیا کرنا ممکن ہو پائیگا ،اس کو شفاف اور تیز ترین بنانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں