بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں۔۔۔۔ حکومت کے ایک فیصلے نے پاکستانیوں کی چیخیں نکلوا دیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے عوام پر بجلی بم گرنےکی تیاری کر لی۔ جون 2020ء سے بجلی کے فی یونٹ ریٹ بڑھانے کیلئے نئی پالیسی متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کیلئے نئی پالیسی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،یکم جولائی 2020ء سے نئی پالیسی کااعلان کیا جائیگا، 30 جون 2020ء سے قبل قائم تمام کمپنیوں پرنئے ریٹس کا اطلاق ہو گا، نئی پالیسی کافیصلہ بجلی کے نقصانات متعین شرح سے بڑھ جانے کے باعث کیا گیا، ہر کمپنی کو درکار یونٹس کی تعداد متعین کی جائیگی، اضافی یونٹس کی خریداری پر نیا ٹیرف لاگو ہو گا، یونٹس کی تعداد کا تعین سیکٹر، مشینری ماڈل اور پیداواری صلاحیت پر ہو گا، وزارت صنعت اور نیپرا افسران کو یونٹس کی تعداد متعین کرنے کا اختیار دیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے نقصانات چوری، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں لیکیج کے باعث بڑھے ، قصانات کا کچھ حصہ بجلی کے نرخوں کاحصہ بنائے جانے کا بھی امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں