0

ایک اور نیلامی ۔۔۔!!! حکومت نے اب کیا چیز نیلام کرنے کا اعلان کر دیا؟ جانئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت ایک بار پھر ان ایکشن ہو گئی۔ وزارتوں اور اداروں کے انتظامی امور میں بہتری کے لیے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ نے مراسلہ جاری کر دیا۔ وفاقی وزارتوں میں 7 ہزار ناکارہ سرکاری گاڑیوں کے نام پر فیول اور مرمتی اخراجات جس پر وزیراعظم نے تمام گاڑیاں 90 روز کے اندر نیلام کرنے کا حکم دے دیا ، 61 ہزار متروک فرنیچر آئٹم بھی نیلام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 10 لاکھ متفرق آلات، ناکارہ جنریٹرز، کاپی رائٹرز اور فوٹو کاپی مشینیں بھی نیلام کی جائیں گی۔ وزارتوں اور اداروں میں بڑے پیمانے پر فائلوں اور کاغذی ریکارڈ کو آرکائیو کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ 36 ملین اہم دستاویزی ریکارڈز کو جلنے اورخرابی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن کی خصوصی کمیٹی کاغذی ریکارڈ کو محفوظ کرنے کیے فوری اقدامات کرے ۔ ناکارہ گاڑیوں کے نام پر ایندھن اور مرمت کے اخراجات روکنے کی بھی کارروائی شروع کردی گئی۔ وزیراعظم آفس نے ہدایت کی ہے کہ نیلامی کا عمل مروج قوانین اور ضوابط کے تحت مکمل کیا جائے اور 90 دن میں رپورٹ پیش کی جائے ۔ 61 ہزار متروک فرنیچر آئٹم اور 10لاکھ متفرق آلات کی بھی نیلامی کی ہدایت ناکارہ گاڑیوں کے نام پر ایندھن ،مرمت کے اخراجات روکنے کی کارروائی بھی شروع ہو گئی ہے۔ عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ وزیر اعلیٰ پنجاب، گورنر، اور ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار وزیر اعظم کو پنجاب کی انتظامی صورتحال سے آگاہ کریں گے، گورنر پنجاب وزیر اعظم کو بعض امور سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ وزیر اعظم نے پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کو ملکی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وہ ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی الگ سے ملاقات ہوگی، یاسمین راشد حکومت پنجاب کے صحت کے شعبے میں اقدامات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں