مہوش حیات نے کراچی ائیرپورٹ میں ایسا کیا چیز دیکھا کہ برہم ہوگئیں ، مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) معروف اداکارہ مہوش حیات کراچی ائیرپورٹ کے واش روم (بیت الخلاء)میں گندگی اورلال بیگ دیکھ کر برہم ہوگئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ پر مہوش حیات نے لکھا کہ بدقسمتی سے انہوں نے کراچی ائیرپورٹ پر خواتین کا واش روم استعمال کیا جہاں انتہائی بدبو اور گندگی تھی جبکہ وہاں لال بیگ بھی چل رہے تھے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال نہ صرف حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس سے یہاں پہلی بار آنے والوں کے ذہنوں پر کیا تاثر قائم ہوتا ہوگا۔تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ انتہائی بنیادی سہولتیں ہیں ،آئیں ہم سب اپنے عمل کو ٹھیک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں