0

‘میرے پاس تم ہو کے دانش نے دینیش کنیریا کو مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) مقبول ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ مداح اپنے اپنے انداز میں ڈرامہ کے اختتام پر دلچسپ اور منفرد تبصرے کررہے ہیں۔ کچھ کے نزدیک ڈرامہ کا اختتام بلکل مناسب اور یادگار تھا وہیں کچھ مداح اس اختتام میں ڈرامہ کے مرکزی کردار ‘دانش’ کی ہارٹ اٹیک سے موت کو ہضم نہیں کرپارہے۔ڈرامہ کے تمام کرداروں سے متعلق مزاحیہ میمز ہر جگہ وائرل ہورہے ہیں مگر ایک صارف نے کرکٹر دینیش کنیریا کو مشکل میں ڈال دیا۔ صارف نے ایک میم شئیر کی جس پر خود دینیش کنیریا کو ٹویٹ کرکے وضاحت دینا پڑی۔دینیش کنیریا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، کیا بکواس ہے؟ میں ابھی زندہ ہوں اس ٹویٹ کے ریپلائی میں دیگر صارفین نے میم شیئر کرنے والے صارف کے اس اقدام پر تنقید اور حوصلہ شکنی بھی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں