0

معروف اداکارہ نے خود کشی کرلی۔۔۔مگر ایک نوٹ میں ایسی کیا وجہ لکھی کہ جان کر ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ سجل شرما نے خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کی معروف اداکارہ سجل شرما نے خود کشی کر لی ہے۔ اداکارہ سجل شرما ٹی وی ڈرامہ دل تو ہیپی ہے جیٗ میں مرکزی کردار میں نظر آئی تھی اور مداحوں کی جانب سے کافی پزیرائی حاصل کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خود کشی کی وجہ ابھی سامنے نہیں آسکی۔بھارتی پولیس کے ماطبق سجل اپنے دوست کے ساتھ رویل ریسٹ سوسائٹی میں رہائش پذیر تھی، تاہم اس س کی فیملی ادہے پور میں تھی۔ پولیس کی بتدائی تحقیقات کے مطابق بھارتی اداکار سجل شرما نے جب اپنے دوست کی کال نہیں اُٹھائی تو اس کی دوست اس سے ملنے اس کے کمرے میں گئی۔ کمرے کا دروازہ کھولتے ہی سجل کی دوست نے اسے پنکھے سے لٹکا پایا۔تاہم سجل شرما کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اداکارہ کی موت کی تصدیق کردی۔خود کشی سے قبل سجل شرما نے ایک مختصر نوٹ بھی لکھا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود کشی اپنی ذاتی وجوہا ت کی بنا پر کی۔ واضح رہے بھارت میں شہرت حاصل کرنےو الے افراد کی خود کشی کرنا کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی سابق بھارتی کرکٹر پروین کمار کی جانب سے خودکشی کی کوشش کی تھی ۔معروف بھارتی فاسٹ بولر جو کہ اپنی کم رفتار کے باوجود وکٹ کے دونوں طرف گیند گھما لیتے تھے ڈیپریشن کا شکار ہو کر خودکشی کے مقام پر آ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی وے پر سفر کرتے ہوئے ان کے ذہن میں خیال آیا کہ میرے ساتھ یہ کیا ہو رہا ہے، چلو اس کو ختم کرتے ہیں۔ اتنی سی سوچ پر معروف کرکٹر نے خودکشی کا فیصلہ کر لیا اور بندوق سے گولی چلانے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں