پٹرول اور ڈیزل سے جان چھوٹ گئی ۔۔۔۔ پاکستانیوں کے کام کی سواری متعارف ۔۔۔ اسکی قیمت اور خصوصیات آپ کو دنگ کر ڈالیں گی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ برقی گاڑی(ای وی) پالیسی آنے والے برسوں میں پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹرکو تبدیل کرنے کے ساتھ شہریوں کو بہتر، پائیدار اور سستی سفری سہولیات ملیں گی۔ ملک کی پہلی مکمل طور پر تھری وہیلر برقی گاڑیوں کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمشیر موسمیات تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ سال 5 نومبر کو منظور شد الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی سے ملک میں آلودگی سے پاک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کوفروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ای وی ایندھن پر مبنی ہم منصب کے مقابلے میں 70فیصدکم اخراجات پر چل پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک کاروں کی بدولت شہریوں کوایندھن کے اخراجات میں بچت اور تیل کی درآمدی بل کوکم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس پالیسی میں مقامی طور پربجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دینے پرخصوصی توجہ دی گئی ہے، ہم اس سلسلے میں پاکستان میں تشکیل شدہ ٹیگ لائن کو فروغ دینگے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی گاڑیاں مقامی طور پرتیارکرنے کیلیے آٹو مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بھی ای وی پالیسی اور معاشی مراعات کو بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں