اداکارہ مشی خان حکومت پر برس پڑیں،وجہ ایسی جان کرآپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اداکارہ مشی خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں اور حکومتی کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ڈرامہ عروسہ سے شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت اداکارہ مشی خان بھی حکومتی پالیسیوں کے خلاف کھل کر سامنے آگئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مہنگائی کے عفریت اور کم آمدنی والوں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے لیے دو وقت کی روٹی ملنا بھی مشکل بنادیا گیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے مزید کہا کہ ہوٹل سے چپاتی لینے گئی تو حیرانگی کی انتہا نہ رہی کہ عام سے کھانے کی قیمتیں بھی آسمان سے بات کر رہی ہیں، میں سوچ رہی ہوں کہ ان حالات میں کم آمدنی والے اور غریب افراد کا گزارہ کس طرح ہو رہا ہو گا؟مشی خان نے غم زدہ آواز میں کہا کہ اتنی مہنگائی میں غریبوں کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں اور شاید اب تو وہ ایک وقت کی روٹی بھی نہ کھا پا رہے ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں