فہد مصطفی اورمہوش حیات کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات کی فلم ‘لوڈویڈنگ’ 2 عالمی ایوارڈزکی حق دار بن گئی۔فلم کو لندن میں شیڈول گولڈ مووی ایوارڈز میں بہترین غیر ملکی فلم اور بہترین سینما گرافی کے ایوارڈز کا حق دار قرار دیاگیا ہے اوران دونوں فنکاروں کو رواں سال لندن میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔فلم لوڈ ویڈنگ ہمارے معاشرے میں شادیوں سے منسلک دباؤ کی عکاسی کرتی ہے، فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی تھے۔ فلم 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور اب تک 5 ایوارڈز شوز میں اپنی دھاک بٹھا چکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں