0

عمران خان کی مسکراہٹ قاتلانہ ہے، زرتاج گل جب وزراعظم آتے ہیں تو ہم سب اپنی پریشانیاں بھول جاتے ہیںاور۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرزرتاج گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قاتلانہ مسکراہٹ ہے اور وہ جب بھی آتے ہیں ،ہم سب کی تمام پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ عمران خان وہ واحد انسان ہیں جس کی شخصیت میں ایک جادو ہے جو کہ کسی اور کے پاس نہیں ہے۔مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مسکراہٹ قاتلانہ ہے جس کو دیکھ کر ہم سب کی پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں۔جب وفاقی وزیر نے عمران خان کی شخصیت اور چلنے کے حوالے سے سوا ل کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیراعظم کی پوری دنیا فین ہے۔لوگ ان کے چلنے کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں کیونکہ ا ن کی شخصیت ہی اس قدر قابل تعریف ہے کہ ہم لوگ بھی اپنی پریشانیاں بھول جاتے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا کہ ہم اپوزیشن کی باتوں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے کیونکہ جس وقت ابھی عمران خان بطور وزیراعظم حلف اٹھا رہے تھے، اسی وقت اپوزیشن کی جانب سے ہماری حکومت کو فیل قرار دیا گیا تھا۔اس لئے ان کی تنقید پر ہم زیادہ غور نہیں کرتے کیونکہ وہ لوگ ہم پر کیا تنقید کریں گے جنہوں نے حکومت بننے کے ایک گھنٹے بعد ہی اس کے فیل ہونے کی بات کر دی ہو۔واضح رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ کے بعد عمرا ن خا ن اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے لئے (چور مچائے شور) کا نعرہ بھی لگایا گیا ہے۔لیکن حکومت کی جانب سے اس پر کوئی خاص ردعمل سامنے نہیں آیا۔وفاقی وزیر زرتاج گل کی جانب سے بھی تنقید پر غور نہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان وہ واحد انسان ہیں جن کی شخصیت میں کوئی جادو ہے اور ان کی مسکراہٹ قاتلانہ ہے جس کو دیکھتے ہی ہم اپنی تمام پریشانیاں بھول جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں