0

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کانام بتادیا،نام بارے جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انگلینڈ کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکا ٹائٹل جتوانے والے بین سٹوکس کو زبردست اور شاندار کھلاڑی قرار دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران بین سٹوکس کے حوالے سے سوال پوچھا گیا کہ وہ ان کے بارے میں کیا کہیں گے۔عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں یہ اعتراف کروں گا کہ ان دنوں مشکل سے ہی کرکٹ دیکھی کیونکہ جس طرح کے مسائل اور معاملات درپیش ہیں ان کے باعث میں واقعی کرکٹ نہیں دیکھ سکا لیکن بین سٹوکس بہت بڑے کرکٹر ہیں‘‘۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بین سٹوکس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر ہیں جنہیں حال ہی میں بی بی سی سپورٹس پرسنیلٹی آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے جب کہ انہیں کچھ روز قبل آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر قرار دے کر سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی سے بھی نوازا گیا تھا۔28 سالہ بین سٹوکس نے گزشتہ سال ایشیز سیریز کے دوران لیڈز ٹیسٹ میں شاندار 135 رنز سکورکرکے انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف ناقابل یقین کامیابی بھی دلائی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں