نور نے سابق شوہر تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری کو کیا قرار دیدیا؟ جانئے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے سابق شوہر عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دے دیا۔ نور کی حالیہ پوسٹ نے ان کے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے کہ کیا وہ عون سے دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا شادی کر چکی ہیں۔ عون چوہدری کی شیئر کردہ تصویر پر نور بخاری کی بہن فاریہ بخاری نےکمنٹ کرتے ہوئے لکھا ماشااللہ، اللہ نظر بد سے محفوظ رکھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نور بخاری کی پانچویں شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں جن کی نور کی جانب سے تردید بھی کی گئی تھی۔ دو سال قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ عون چوہدری تحریک انصاف کے رہنما ہیں اور و زیراعظم عمران خان سے ان کی دیرینہ قربت اور وفاداری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں