0

قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ نہ لیں،3 ارب ڈالرزلے لیں،ایک عرب ملک کی ایرانی صدر کو بڑی پیشکش

تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق رکن اور تجزیہ نگار حسن عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ امیر قطر نے ایرانی صدر سے کہا ہے کہ اگر وہ امریکا سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ نہ لے تو ان کا ملک ایران کو تین ارب ڈالرز اداکرے گا۔عباسی کے مطابق امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے یہ پیشکش گزشتہ دنوں اس وقت کی جب وہ ایران کے دورے پر تہران آئے ہوئے تھے۔العربیہ اردو کے مطابق بوشہر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حسن عباسی نے مزید کہا کہ امیر قطرہمیں سلیمانی کا بدلہ نہ لینے کیلئے تین ارب ڈالر دینے آئے تھے۔ انہوں نے کہاقطری امیر ہمارے ہاں کیوں آئے تھے؟ وہ اس لیے آئے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے انہیں جو میزائل (امریکا کی طرف سے)فروخت کیے گئے ہیں وہ بے کار ہیں۔نے کہا کہ ایران کو قاسم سلیمانی اور دیگر کمانڈروں کے قتل کا ہرصورت میں بدلہ لینا ہے۔ اس کے لیے کسی ملک کی طرف سے لالچ دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔حسن عباسی نے مزید کہاچونکہ خطے میں امریکی فوج کی کمان قطر میں ہے اور اس کی قیادت فور اسٹار جنرل میکنزی کررہا ہے۔ وہ دوحا میں بیٹھ کر قاسم سلیمانی کے خلاف آپریشن کی کمان کررہا تھا۔ قطر کو اندازہ ہے کہ اگر ایران نے قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کی ٹھانی تو دوحا کے لیے بڑی تباہی آئے گی۔انہوں نے کہا ایران کو قاسم سلیمانی اور دیگر کمانڈروں کے قتل کا ہرصورت میں بدلہ لینا ہے۔ اس کے لیے کسی ملک کی طرف سے لالچ دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں