“میرے پاس تم ہو” میں کامیاب اداکاری کے بعد اب عدنان صدیقی کیا کرنے جارہے ہیں؟ اعلان کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکار و پروڈیوسر عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا، نئے چہروں کو چانس دینے میں کبھی نہیں ہچکچاتا، انہوں نے اب فلم سازی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ کے مطابق اداکار کا کہنا تھا کہ شروع دن سے یہ طے کیا ہوا ہے کہ اپنے پروڈکشن ہائوس سے مختلف اور بہترین چیز پیش کروں گا تا کہ ہمارا نام معیاری ڈراموں و فلموں کے حوالے سے خاص مقام بنائے، یہی وجہ ہے کہ ابھی تک اچھوتے و منفرد موضوعات پرتوجہ دی ہے۔انہوں نےکہ فلم کی پروڈکشن کا آغاز کر کے فلم سازی میں قدم رکھ دیا ہے، میری عادت ہے کہ نئے چہروں کو چانس دینے میں کبھی نہیں ہچکچاتا ،ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں