بریکنگ نیوز: نامور پاکستانی خاتون سیاستدان پر قاتلانہ حملہ۔۔۔ تشویشناک اطلاعات

پشاور (ویب ڈیسک) اے این پی کی خاتون رہنما پر قاتلانہ حملہ، گولیاں چلا دی گئیں، زیبا آفریدی کو پشاور میں ان کے پڑوسی نے نشانہ بنایا، حملہ آور گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والی اے این پی کی خاتون رہنما زیبا آفریدی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زیبا آفریدی پر قاتلانہ حملہ ان کے پڑوس میں رہائش پذیر ایک شخص نے کیا۔ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ زیبا آفریدی پر حملہ کرنے والا شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ زیبا آفریدی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، اس وقت وہ پشاور کے ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں