اداکارہ سجل علی کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہرطرف سے مبارکبادیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہ سجل علی کا نام پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز میں بہترین ٹی وی اداکارہ کیلئے نامزد کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سجل علی کا نام ڈرامہ سیریل ’’آنگن‘‘ میں بہترین اداکاری پر نامزد کیا گیا، اس ڈرامے کی کہانی مصطفی آفریدی نے لکھی جبکہ اداکار احد رضا میر نے سجل علی کے ساتھ مرکزی کردار میں پرفارم کیا، سیریل کی دیگر کاسٹ میں احسن خان، ماورا حسین اور حرا مانی شامل ہیں۔ ایوارڈز کی تقریب 7 فروری کو دبئی میں ہو گی۔واضح رہے سجل نے اپنے کیرئیر کا آغاز سال 2011 میں ڈرامہ سیریل ‘محمود آباد کی ملکائیں’ سے کیا جس سے انہیں کافی شہرت ملی، ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں مستانہ ماہی، میرے قاتل میرے دلدار وغیرہ شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں